صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ہیلتھ کا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پرنسپل الیاس انجم اور ڈائریکٹر ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر عمران وحید ہمراہ

راناوحید بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت

ساہیوال: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ہیلتھ کا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پرنسپل الیاس انجم اور ڈائریکٹر ساہیوال انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی پروفیسر عمران وحید بھی ہمراہ تھے
صوبائی وزیر نے کیتھ لیب، رپورٹنگ ایریا، ایمرجنسی وارڈ، اور سی سی یو وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا
سی سی یو وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیاد ت کی اور علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا
فارمیسی میں پرنسپل ملک اختر پرنسپل الیاس انجم اور ڈائریکٹر پروفیسر عمران وحید نے اینجیوگرافی کے سامان کے بارےمیں تفصیلی بتایا کارڈیک سرجری پرگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت مند پنجاب کی جانب اہم قدم ہے۔ پنجاب کے مستقل رہائشی ہر دل کے مریض کو سالانہ10لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو بڑی ریلیف ملی ہے۔
ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہاہے۔ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی جدیدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *