نواز شریف کی لندن آمد، عیدالاضحیٰ بھی برطانیہ میں منائیں گے، عید کے چند روز بعد واپسی متوقع ہے

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن :سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے، وہ کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔

لندن میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف معمول کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے، جب کہ وہ عیدالاضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم معمول میڈیکل ٹیسٹ کروائیں گے، اور عید کے چند روز بعد ان کی وطن واپسی متوقع ہے، تاہم ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا فی الحال علم نہیں ہے، ان کی مصروفیات کے پیش نظر واپسی میں تاخیر بھی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *