رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت
لاہور:صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی جشنِ اردو سیمینار میں شرکت۔
الحمرا ہال میں پاکستان کے قیام و دوام میں اقلیتوں کے کردار پر فکری نشست۔
مذہبی اقلیتوں کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات پر مقررین کا خراجِ تحسین۔
مذہبی اقلیتیں قومی گلدستے کا خوبصورت رنگ ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں ۔
اقلیتوں کی قربانیاں تحریکِ پاکستان کا روشن باب ہیں۔
آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں ۔
اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت، توسیع اور تحفظ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور تربیتی پروگرامز جاری ہیں ۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ جشن اردو جیسی تقریبات آپس میں بھائی چارے کے فروغ کا سبب ہیں ۔
بین المذاہب ہم آہنگی ترقی کی بنیاد ہے۔
مفتی عاشق حسین
ایسی تقریبات اقلیتوں کی شناخت کو اجاگر کرتی ہیں۔
میکڈونلڈ چانڈی
اقلیتیں ہر میدان میں ہیرو کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
ڈاکٹر مجید ایبل
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ خوش آئند اقدام ہے۔
بھگت لال
تعلیم و صحت میں مساوی مواقع کی عملی مثالیں موجود ہیں۔
ڈاکٹر کلیان سنگھ
مقررین کا نصاب، میڈیا و پالیسی میں اقلیتوں کے کردار کو شامل کرنے کا مطالبہ۔
شرکاء کا بین المذاہب ہم آہنگی اور جامع پاکستان کے لیے عزم کا اظہار۔