کڑائیاں کھانے والے ہوشیار ہوجائیں: ساہیوال میں مردہ مرغیوں اور مردہ بیف گوشت کی ہوٹلوں پر سرعام فروخت جاری، ۔لایئو اسٹاک کا کامیاب چھاپہ، سینکڑوں من گوشت تلف

رانا وحید بیوروچیف ڈان ٹی وی

ساہیوال: مضر صحت گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔لایئو اسٹاک ڈاکٹرز کا کامیاب چھاپہ، سینکڑوں من گوشت تلف
ساہیوال میں مردہ مرغیوں اور مردہ بیف گوشت ہوٹلوں پر سرعام فروخت ہو رہا ہے۔مہنگی کڑائیاں بیف میں ہوں یا مٹن چکن میں حلال کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ماسواے جو جانور اور مرغی خود ہوٹل مالکان کرے۔ ساہیوال کے بیشتر ہوٹل جن پر لاغر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی ہوتا تھا کل پاکپتن روڑ سے مردہ مرغیوں والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو آج مٹن اور بیف والے رنگے ہاتھوں۔ جن کے گوداموں سے سینکڑوں من گوشت برامد کر لیا گیا ہے یہ لوگ محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کو منتھلی دیتے تھے۔ مخالفین نے رنگے ہاتھوں پکڑوا کر گوشت برآمد کر کے کاروائی کا آغاز شروع کر دیا یاد رہے کہ ان قصاب سے کچھ سرکاری اور کچھ میڈیا پرسن بھی منتھلی لے رہے تھے۔ اس ریڈ کی انہیں خبر تک نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *