بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
سوات:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کیلئے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو مسترد کردیا ۔
سوات میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کمیٹی کا شخص ایسے فرد کو لگایا گیا ہے جسے شانگلہ میں میرا ضلعی صدر بھی نہ مانے اور ممبران کو پنجاب سے لایا گیا ہے کیا وہ پختونوں کے روایات کو سمجھتا ہے؟۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ میں نے شہباز شریف سے ملاقات میں بھی کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ کی تھی جس کے ذریعے قبائلی عوام کو FCR سے نجات دلا کر پختونخوا میں شامل کیا گیا اگر آپ اس قانون سے پیچھے ہٹے، تو یاد رکھیں کہ ہم پشتون ان لکیروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ ہمارے لیے صرف قانون نہیں، بلکہ وصیت بھی ہے اور نصیحت بھی۔