پاکستان کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں:انڈین پریمیئر لیگ کی کاروباری مالیت کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر

بنگلور نے ویرات کوہلی کے ساتھ اس سال اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا، 269 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو حاصل کی

محمد ابرار نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

دہلی:رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان جیتیش شرما کو 27 مئی 2025 کو لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ میچ کے اختتام پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ساتھی مبارک باد دے رہے ہیں (ارون شنکر/ اے ایف پی)

ایک امریکی انویسٹمنٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کاروباری مالیت کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس میں موجودہ چیمپئنز رائل چیلنجرز بنگلور سب سے امیر فرنچائز قرار دی گئی ہے۔

دنیا کی سب سے مالدار کرکٹ لیگ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لیے سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ رہی ہے، اور 2020 میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ بھارتی معیشت کے لیے سالانہ 11 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی پیدا کرتی ہے۔

انویسٹمنٹ بینک ہولیہان لوکی کے مطابق، جس نے دنیا بھر میں کئی کھیلوں کی فرنچائزز کی مالیت کا اندازہ لگایا ہے، 10 ٹیموں پر مشتمل ٹی20 فرنچائز ٹورنامنٹ کی برانڈ ویلیو میں گذشتہ سال کے دوران 13.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اب 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلور نے، جنہوں نے سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کے ساتھ اس سال اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا، پانچ بار کے فاتحین چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 269 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو حاصل کی۔

ممبئی 242 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چنئی 235 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہولیہان لوکی کی رپورٹ میں آئی پی ایل کو ’ایک عالمی ایونٹ‘ قرار دیا گیا ہے جو صرف ایک کرکٹ لیگ سے بڑھ کر بن چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *