رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: کمشنر شاہد محمود نےشہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی کی صورتحال اور نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف اہم علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وہ کمپری ہنسو چوک، کالج چوک ، مال منڈی چوک، باہر والا اڈا، گرلز کالج روڈ اور علی مسجد چوک سمیت کئی مقامات پر گئے جہاں انہوں نے پیسیپ پروگرام کے تحت جاری سیوریج و سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کا تفصیل جائزہ لیا۔موجود افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےجبکہ صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے پیسیپ پراجیکٹ کے تحت جاری سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے واضح کیاکہ شہریوں کو روزمرہ مسائل سے نجات دلانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے جاری صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے صفائی کے نظام، مشینری کی دستیابی اور روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کے نظام کے بارے میں دریافت کیا۔ سی ای او شیخ اشفاق کی جانب سے نکاسی آب اور بارش کے پانی کے فوری اخراج کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں۔