ضلع کونسل ساہیوال کی،ملی بھگت،نااہلی،یاغفلت،نائی والا بنگلہ اور مالن شاہ چوک میں قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضہ کر لیا

رانا وحید/ زین طاہر چوہدری /علمدار حسین زیدی نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال :ضلع کونسل ساہیوال کی،ملی بھگت،نااہلی،یاغفلت،نائی والا بنگلہ اور مالن شاہ چوک میں قبضہ مافیا متحرک،
گرائے جانی والی دکان سروس اسٹیشن کی دوبارہ سے تعمیر۔ اتارے گئے شیڈ دوبارہ سے لگ گئے اور ضلع کونسل کی حدود میں جگہ جگہ غیر قانونی سڑکوں اور دیگر علاقوں میں متعلقہ برانچ کی ملی بھگت سے ایڈورٹائزر کے ساتھ مل کر بورڈ لگا رکھے ہیں۔ جس سے ضلعی انتظامیہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔
نائی والا بنگلہ میں سرکاری جگہ پر دوکان کی دوبارہ سےتعمیر مالن شاہ چوک میں شیڈ لگا کردوبارہ قبضہ کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال چیف آفیسر ضلع کونسل ساہیوال سے قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرتے ہوئے سرکاری جگہ کی واگزاری اور انکروچمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *