رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ڈان ٹی وی
ساہیوال:جشن آزادی کے سلسلہ میں ساہیوال میں تقریبات کا سلسلہ جاری۔ سب سے بڑی تقریب کمشنر آفس میں ہوئی۔ پنجاب کالج کے پرنسپل توصیف احمداور بچوں کے ہمراہ شجرکاری کا پودا لگا کر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور رواداری کے لئے یکجان ہو کر محنت کریں گی اور سماج دشمن عناصر کو اپنے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں جو معاشرے کا آئینہ بھی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ عوام کو سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا سکھائیں۔ اس سے قبل کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے چیئرمین پریس کلب عزیز الحق چیئرمین ، راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر، صدیق پرنسپل پنجاب کالج توصیف احمد ،شیخ نعیم نوید غنی، ٹیپو سلطان اور دیگر صحافیوں کے ہمراہ ساہیوال پریس کلب میں آزادی کیک کاٹنے اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ ایک اور تقریب ساہیوال یونیورسٹی میں لڑکیوں نے موٹر سائیکل ریس نکالی گئی ۔اس موقع پر وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی ڈپٹی کمشنر شاہد محمود ، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد ،اے ڈی سی نیاز مغل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، پیر سید اصغر علی شاہ اور دیگر نے ریس میں حصہ لینے والی بچیوں میں شیلڈ تقسیم کی۔