چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر گریٹر مانچسٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
مانچسٹر:پاکستان قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ زندگی کے تمام شعبوں سے 500 سے زیادہ مہمان اس خصوصی اجتماع می شریک ہوئے تقریب کا افتتاح اور میزبانی تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی اویس حسین نے کی۔ افضل خان ایم پی، محترمہ یاسمین قریشی ایم پی، کئی کونسلرز، معروف تاجروں، مرد وخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس دن کی ایک خاص بات نئے قونصل جنرل، چوہدری امتیاز فیروز گوندل کی شخصیت تھی جن کا کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک اور دلی خیر مقدم کیا گیا۔ قومی ترانے کی دھن پر قونصل جنرل آف پاکستان چوہدری امتیاز فیروز گوندل نے پرچم کشائی کی۔