خیبر پختونخوا: ہمارے مسیحاوں کی قابلیت آشکار: میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، 80 فیصد ڈاکٹر فیل

بیوروچیف نوائے وقت
پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں کے لیے پہلی بار ایٹا ٹیسٹ لیا گیا۔
14 جون کو منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں 115 سیٹوں کے لیے 8 ہزار 974 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے صرف 1766 امیدوار امتحان پاس کر سکے۔

ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی کے نتائج کے مطابق 5 ہزار 664 ڈاکٹر ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔ ضلع بٹ خیلہ کی 32 اسامیوں کے لیے 2 ہزار 424 ڈاکٹروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 476 امیدوار پاس ہوئے۔
اسی طرح ہری پور کی 16 سیٹوں کے لیے 5216 امیدواروں میں سے 342 نے ٹیسٹ پاس کیا۔ اپر دیر کے 364 جبکہ مردان کے 584 ڈاکٹر ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے۔ ایٹا حکام کے مطابق ’نتائج میں کامیابی کی شرح 19.67 فیصد رہی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *