سکھیرا ڈویلپرز کے میاں محمد سرور سکھیرا اور میاں مظفر خالد سکھیرا نے نئے پراجیکٹ الرزاق فورٹ پرسہ روزہ فیملی فیسٹول کا انعقاد، فنکاروں کی پرفارمنس

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شایان شان طریقہ سے مناتی ہیں۔ ھم افواج پاکستان اور 1947 کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ سکھیرا ڈویلپرز کے آنرز میاں محمد سرور سکھیرا اور میاں مظفر خالد سکھیرا نے اپنے نئے پراجیکٹ الرزاق فورٹ پر پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان سے یکجہتی کے سلسلہ میں سہ روزہ فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ربن کاٹ کرآغاز کیا۔ ملک قاسم ندیم MPA, نیاز احمد مغل ADCG ساہیوال، رانا غلام دستگیر CO ضلع کونسل ساہیوال ، جاوید انور گوندل DOP ساہیول، ڈائریکٹر پیرا فورس ساہیوال، سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلاء، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ سنگر علی عباس نے ملی نغموں سے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر پیرزادہ سید عمران احمد شاہ نے ملک محمد ارشد MPA کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ مشہور قوال خالد خان نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ 14 اگست 2025ء کو مہمان خصوصی، وفاقی وزیر پیرزادہ سید عمران احمد شاہ نے تقریب کا آغاز کیا۔ DPO ساہیوال رانا طاہر رحمن، صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس شیخ عظمت سلیم، صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل ساہیوال ملک سعید احمد سگلہ نے سول سوسائٹی کے ہمراہ ملی نغموں پر پرچم لہرائے۔ اس موقع پر سنگر طارق طافو، سلیم البیلا، گوگا پسروری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیملیز اور بچوں نے پاکستان کی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ فوڈ سٹریٹ پر بہترین سٹالز میں کھانے کا اہتمام تھا۔پنڈال میں لگی سکرینوں پر مسلح افواج کے سربراہان کے بیانات اور پاک افواج کے ہیروز کے کارنامے چلتے رہے۔ پروگرام کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔سکھیرا ڈویلپرز نے آئندہ بھی ملی و قومی یکجہتی کیلئے ایسے پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *