شہزادہ عالمگیر بیوروچیف نوائے وقت ڈان ٹی وی
لاہور:صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اعوان ٹاؤن کی یونین کونسل 105 اور 106 میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 38 کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی، جو کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں۔ نئ سیوریج لائن کے ساتھ سڑکوں وغیرہ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔
حلقے کی عوام نے صوبائی وزیر بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔