کمشنر ساہیوال ڈاکٹر اصف طفیل : پاک پتن کا ہنگامی دورہ ،تحصیل پاکپتن میں 9 اور تحصیل عارف والا میں 4 فلڈ ریلیف کیمپس قائم

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈاکٹر اصف طفیل ہنگامی بنیادوں پر پاک پتن پہنچ گئے دریائے ستلج میں انتہائی نچلے درجے کا سیلاب، انتظامیہ مکمل الرٹ
ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ متاثرہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تمام محکمے متحرک ہیں
فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، رہائش، علاج اور مویشیوں کے چارے کا انتظام کیا گیا
کسی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ تحصیل پاکپتن میں 9 اور تحصیل عارف والا میں 4 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ۔فلڈ کیمپس میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور علاج معالجے کی سہولیات دستیاب۔
پاکپتن ریسکیو 1122 کی 7 بوٹنگ پوسٹس فعال، محفوظ انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن کا عمل جاری۔ اب تک دریائی علاقوں کے 600 افراد اور 100 سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔
آگاہی جاری،عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات، مساجد سے اعلانات جاری۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا دریائی علاقوں اور ریلیف کیمپس کا معائنہ۔
پاکپتن ایکسیئن انہار اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی جانب سے فلڈ ریسکیو آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 62 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 53 ہزار کیوسک ریکارڈ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *