Nawa-i-waqt Exclusive:ٹیکس دینے والے غریب نکلے: ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف ،4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں

نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل ، ڈان ٹی وی رپورٹ

کراچی:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے مستفید ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں اس پروگرام سے 4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان میں سے 30 ہزار 307 افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ 88 ہزار 892 افراد میں سے بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ تھا۔

آڈٹ حکام نے بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو فائدہ دینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *