مانچسٹر: پاکستانی کرکٹر حیدر علی ریپ کیس میں بے قصور قرار

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے الزامات درست ثابت نہ ہونے پر جلد اُن کا پاسپورٹ بھی واپس کر دیا جائے گا

چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

مانچسٹر: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نےکیس خارج کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرعلی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا۔ ریپ کے الزام سے بری ہونے والے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائےگا۔

حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے 2 ہفتوں کے بعدگرفتار کیا تھا۔

8 اگست کوبرطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستانی بلے باز حیدر علی برطانیہ میں پاکستان شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران مبینیہ زیادتی کے کیس کے بعد گریٹر مانچسٹر پولیس کی تفتیش کی زد میں ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے ادارے کو ایک ای میل کے جواب میں بتایا تھا کہ 4 اگست 2025 کو زیادتی کی ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ بدھ، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا تھا، پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *