اظہر چوہدری نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار شیڈول ہے، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ خطرے میں پڑ گیا۔
انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز فوٹو شوٹ نہیں ہوگا، البتہ فائنل کے دن اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ مصافحہ کرنے سے بھی گریز کیا تھا، جس کے باعث امکان ہے کہ ٹرافی کے ساتھ مشترکہ تصاویر بھی نہ لی جائیں۔