ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نعمان قیصر اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائی، نائی والا بنگلہ میں لاکھوں روپے مالیت کی21 ہزارگندم کی بوریاں پکڑ لیں

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نعمان قیصر اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ دوسری بڑی کاروائی نائی والا بنگلہ میں لاکھوں روپے مالیت کی21 ہزارگندم کی بوریاں پکڑ لیں۔ گودام کو سیل کر دیا گیا۔ ساہیوال میں گندم ذخیرہ کرنے اور فیڈ فیکٹریوں کو فروخت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، یہ کہنا تھا ڈسٹرکٹ انچارچ پیرافورس ساہیوال نعمان قیصر کا۔ ساہیوال نائی والا بنگلہ میں اتنی بڑی کھیپ پکڑنے پر اہلیان علاقہ نے افسران پیرافورس اور ان کی ٹیم کو خوب سراہتے ہوے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *