افغانستان کے ساتھ جھڑپیں، 23 پاکستانی فوجی اہلکار جان سے گئے،29 زخمی ، 200طالبان اتحادی دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی:پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان آرمی کے 23 اہلکار جان سے گئے، جبکہ 29 زخمی ہوئے۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’افغانستان میں قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اور نقصان کے تخمینے کے مطابق 200 سے زیادہ طالبان اور ان کے اتحادی دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے تاکہ ان کے علاقے سے سرگرم دہشت گرد گروہوں، بشمول فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور داعش، کو غیر مؤثر بنایا جا سکے۔ بصورتِ دیگر پاکستان اپنے عوام کے دفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *