ٹیچنگ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ پروٹوکولز تربیتی سیشن ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام کی قیادت

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ پروٹوکولز کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام نے کی جس میں نرسز، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور صفائی عملے نے بھرپور شرکت کی۔تربیت کے دوران شرکاء کو اسپتال کے ویسٹ کو محفوظ، سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے ضائع کرنے کے جدید اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس نے کہا ہسپتال کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ایمرجنسی میں ہر انے والے مریض کو ادویات فری فراہم کی جا رہی ہے ہسپتال کے ٹھیٹروں میں اور روزانہ کی بنیاد پر لسٹ وائز اپریشن کیے جا رہے ہیں میڈیسن کی کمی کو جلد پورا کر دیا جائے گا کنٹین کے معاملات کو بہتر کیا جا رہا ہے بچوں اور خواتین کے وارڈ کو الگ الگ کیا جا رہا ہے اپ ڈاکٹر اؤٹ ڈور اور وارڈوں میں روسٹر کے مطابق ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی مریضوں کی شکایات کے لے اوپن ڈور پولیسی پر عمل درامد شروع کر دیا گیا ہے پورے ہسپتال کو سینٹرلائز اکسیجن کر دیا گیا ہے جلد ہی لانڈری کے پلانٹ کو بھی مکمل کر لیا جائے گا ساہیوال کی عوام کے لیے بڑی خوشخبریوں میں ساہیوال انسٹیٹیوٹ اف کیڈیالوجی جس میں اینجیوگرافی اور این جی او پلاسٹی اور اپریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب دانتوں کے سکیننگ کا عمل بھی جلد شروع ہو جائے گا اس موقع پر ماہرین نے تفصیل سے بتایا کہ ویسٹ کو مختلف اقسام میں تقسیم کر کے علیحدہ تلف کرنا کیوں ضروری ہے، اور اس عمل میں معمولی غفلت بھی کیسے خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر عملے کو ریڈ، یلو، بلیک اور گرین کوڈڈ ویسٹ کنٹینرز کے استعمال کے بارے میں عملی مظاہرے کے ساتھ تربیت دی گئی۔ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال کا صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد نہ صرف مریضوں بلکہ ہسپتال کے عملے کی صحت و حفاظت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے گی تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل یقینی بنایا جا سکے۔نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹرز نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی تربیت عملی طور پر بہت مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ کام کے دوران آنے والی مشکلات کے حل میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کو صوبے کے مثالی اداروں میں شامل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *