اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، لوٹے کام دکھا گئے: اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کن ارکان نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟

اپوزیشن کا شدید احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑیں ، ایوان سے واک آؤٹ , سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

پارلیمانی رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان کی پارلیمان کے ایوانِ بالا، سینیٹ، سے 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ اس وقت شق وار منظور کیا جا رہا ہے، جس کے حق میں حکومت کو کل 64 ووٹ حاصل ہو رہے ہیں، جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آ رہا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں آج شام وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا، جس کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، بل کی کاپیاں پھاڑیں اور بعد ازاں ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔

تاہم جب چیئرمین سینیٹ نے بل کے حق اور مخالفت میں ووٹنگ کا عمل شروع کروایا تو حکومتی اتحاد کو ابتدائی طور پر 62 ووٹ ملے۔ اسی دوران اچانک سینیٹر سیف اللہ ابڑو (پاکستان تحریکِ انصاف) اور سینیٹر احمد علی (جمعیت علمائے اسلام) بھی حکومتی صف میں کھڑے ہو گئے، جس کے بعد حکومت کو مطلوبہ نمبر پورے ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *