رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ساہیوال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونٹ میں موجود بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے، اور اُن میں تحائف اور کھانا تقسیم کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے عملے نے ڈی پی او ساہیوال کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔