ضلع کونسل ساہیوال کی ہڑپہ میں سائن بورڈ اتارنے کی فرضی مشق ، دو بورڈ اتارنے کے بعد حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
ہڑپہ :ہڑپہ اور گردونواح میں پبلک پلیس پر آویزاں سائن بورڈز انسانی جان و مال کے لئے شدید خطرہ ۔ضلع کونسل ساہیوال کی چشم پوشی۔
گزشتہ دنوں ضلع کونسل ساہیوال نے ہڑپہ میں سائن بورڈ اتارنے کی فرضی مشق کرتے ہوئے دو بورڈ اتارنے کے بعد حکام بالا کو سب اچھے کی رپورٹ جبکہ درجنوں بورڈ اپنی جگہ برقرار
مون سون میں چلنے والی تیز ہواؤں اور آندھیوں میں جھولتے سائن بورڈ ضلع کونسل ساہیوال کی ملی بھگت:نااہلی:یا غفلت:کا منہ بولتا ثبوت،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ۔
پبلک پلیس مین چوک ہڑپہ اسٹیشن اکھاڑے گئے سائن بورڈز کو دوبارہ سے لگانے کا عمل شروع،نیچے کھڑے ہونے والے مسافر اور مقامی لوگ سائن بورڈز کے رحم وکرم پر،ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ۔