رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال/ اوکاڑہ :آر پی او ساہیوال DIG محبوب رشید کاضلع اوکاڑہ کا دورہ، امام بارگاہ بیت الحسین کے عاشورہ کے مرکزی جلوس روٹ کا پیدل چل کر معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا، ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے محرم کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر آر پی او کو بریفننگ دی، مقامی صحافی اظہر شاہ چشتی کے مطابق
اس موقع پر آر پی او نے کہا محرم کے دوران ریجن بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،جلوس و مجالس کے دوران تمام اداروں کے ساتھ باہمی راوبط کو یقینی بناتے ہوئے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا