شبہ ہے کہ متفویہ کی موت منشیات کی زیادتی سے ہوئی، خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، پولیس
حزیفہ جمشید نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور: نجی ہسپتال میں 2 افراد 40 سالہ غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
خاتون کی لاش کو ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد بھی غیر ملکی ہیں، نامعلوم غیر ملکی مرد اور خاتون لاش کو وہیل چیئر پر ہستال لے آکر آئے اور موقع ملتے ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے متفویہ کی موت منشیات کی زیادتی سے ہوئی ہے، خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے جب کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔