صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان کی قیادت میں “رہائی عمران خان تحریک” کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا پی ٹی آئی نے “رہائی عمران خان تحریک” کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے ایک باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ہر ریجن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ہفتے دو سے تین بڑے عوامی پروگرام منعقد کرے۔
جازری ہدایات کے مطابق جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے جبکہ ضلعی و تحصیل تنظیموں، مقامی ایم این ایز اور چیئرمینز کو مکمل تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔
تحریک میں پارٹی کے تمام ذیلی ونگز بشمول انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)، انصاف لائرز فورم (ILF)، یوتھ، خواتین، مزدور، اور اقلیتی ونگز کو صفِ اول میں متحرک کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *