نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، کئی بند ٹوٹنے سے بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوگئے، ہزاروں افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، سیلابی صورتحال میں 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جبکہ 12ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سیکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔