لائیو:شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

ملتان:ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ ’پنجاب میں اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج کا پانی چار اضلاع سے گزرے گا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملتان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 20 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار 200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *