والتھمسٹو یونائیٹڈ ریفارم چرچ میں پاکستان مسیحی برادری کا کرسمس ڈے پر ایونٹ، پادری شہباز جاوید، پروین مشتاق، روبینہ گل اورشاہنواز جاوید کا خطاب

نوائے وقت رپورٹ ،تصاویر:راجہ طارق محمود خان

لندن:والتھمسٹو یونائیٹڈ ریفارم چرچ میں پاکستان مسیحی برادری نے کرسمس ڈے پر ایونٹ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر پادری شہباز جاوید، پروین مشتاق، روبینہ گل اورشاہنواز جاوید نے خطاب کیا۔جبکہ خواتین نے مذہبی گیت گائے۔
اس کرسمَس پارٹی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پادری شہباز جاوید نے مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارک دی اور دعائیہ کلمات کہے جس میں پاکستان کی سلامتی،خوشحالی، مسیحی برادری جوکہ پاکستان، یوکے اور یورپ میں ہے ان کیلئے خصوصی دعا کی۔ آخر پر سانٹا کلاز نے بچوں میں کرسمَس کے تحائف بانٹے۔ کھانے کا انتظام بھی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *