برطانیہ:سیاسی بحران سنگین، وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

ڈاکٹر اختر گلفام ، ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈایئریکٹر نیوز ، ڈان ٹی وی

لندن: برطانیہ سنگین سیاسی بحران کا شکار ہو گیا ہے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا میں سابق برطانوی سفیر کے مبینہ تعلقات کے انکشافات نے اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ کیئر اسٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید برآں، برطانوی وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں، جس سے سیاسی بحران میں شدت آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *