انصاف سے انکار کرنے والے عسکری چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کی بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کےخلاف کیس سننے سے معذرت

مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، چیف جسٹس نے درخواست پرانے بینچ کو منتقل کر دی، بحریہ ٹاؤن کے وکیل کو اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیدی گئی

کورٹ رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے درخواست سننے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کو پرانے بینچ کے پاس بھجواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔

دوران سماعت بحریہ ٹاؤن کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، تاہم بینچ کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کرلی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *