نئے ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا عزم

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال عثمان ٹیپو نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈی پی او آفس ساہیوال پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس افسران اور عملے سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساہیوال پولیس کی سربراہی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ شہریوں کے تعاون سے ساہیوال کو مزید محفوظ اور پرامن ضلع بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی اور عوامی خدمت کے نظام کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *